جونپور:کھاد کی نودوکانوں کے لائسنس معطل


جونپور:14نومبر: کھاد کی غیر قانونی اسٹوریج اور کالا بازاری کو روکنےا ور کسانوں کو کوالٹی والی کھاد کی دستیابی کے لئے چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت جونپور میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں نوکھاد کی دوکانوں کے لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں۔
ضلع زرعی افسر کے کے سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر چلائی جارہی مہم کے تحت جانچ میں پی او ایس مشین سے فروخت نہ کرنے اور تین ماہ سے کھاد نہ فروخت کرنے والے نو دوکانداروں کے خلاف کھاد کنٹرول ایکٹ 1985 کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔
سنگھ نے بتایا کہ کھاد کی دوکانوں کی جانچ میں پایا گیا کہ ان دوکانداروں نے تین ماہ سے کھاد کی فروخت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے مقامی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔