دیوریا میں فتح کے لئے بی جے پی کو بہانا ہوگا پسینہ


دیوریا:14نومبر: اترپردیش میں گذشتہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کررہی بی جےپی کے لئے پوروانچل کے ضلع دیوریا میں سات اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرانے کے لئے سخت مشقت کرنی پڑسکتی ہے۔
سال 2017 کے انتخابات میں بی جے پی نے دیوریا کی سات سیٹوں میں سے چھ پر جیت حاصل کی تھی۔
دیوریا صدر سے بی جے پی کے ڈاکٹر ستیہ پرکاس منی ترپاٹھی، رامپور کارخانہ سے بی جے پی کے کملیش شکلا ، پتھردیوا سے ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، رودرپور سے ریاست کے مملکتی وزیر جئے پرکاش نشاد، برہج سے بی جے پی کے سریش تیواری، سلیم پور ریزرو سیٹ سے بی جے پی کے کالی پرساد ہیں جبکہ بھاٹ پار رانی سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے آسوتش اپادھیائے ایم ایل اے ہیں۔