بمل پٹیل انٹرنیشنل لاء کمیشن کے لئے منتخب


اقوام متحدہ/نئی دہلی 13 نومبر: ہندوستان کے پروفیسر بمل این پٹیل کو اقوام متحدہ کے قانونی ماہرین کے ادارے انٹرنیشنل لاء کمیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مسٹر پٹیل کی مدت کار یکم جنوری 2023 سے شروع ہوگی اور پانچ سال تک رہے گی۔
ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر پٹیل کو ایشیا پیسیفک خطے میں 192 میں سے 163 ووٹ ملے ہیں۔