روس نے ہندوستان کو ایس -400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی


دبئی، 14 نومبر: روس نے ہندوستان کو ایس-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایئر میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔
روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی ) کے ڈائریکٹر دیمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو سے قبل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایس-400 میزائل سسٹم کی فراہمی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔
مسٹر شوگیف نے کہا’’ہندوستان کو ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘
چین اور ترکی کے پاس پہلے ہی ایس-400 فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔ روس اور ہندوستان نے اکتوبر 2018 میں ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔