’زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے‘


نیویارک،14نومبر: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے اور گزشتہ تیس سال کے دوران اس میں تیزی آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحول (ایٹمسفیئر) کے سکڑنے کی رفتار 500؍ سے 650؍ فٹ سالانہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول بنانے والی سطح جسے مِیزو اسفیئر کہا جاتا ہے اور یہ زمین کی سطح سے تیس سے پچاس میل اوپر ہے اور یہ اس سطح سے بہت پتلی ہو چکی ہے جس میں ہم (انسان) رہتے ہیں جسے ٹروپو اسفیئر کہتے ہیں۔