سونیا گاندھی نے شانتی ون جاکر نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 14 نومبر: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو آج ان کی یوم پیدائش پر ان کی یادگار شانتی ون میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسز گاندھی نے پنڈت نہرو کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وہ کارکنوں کے درمیان بھی گئیں اور امن کی علامت کے طور پر غبارے اڑائے۔