قوم کی تعمیر میں نہرو کا تعاون: نائیڈو


نئی دہلی، 14 نومبر: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کی تعمیر میں زبردست تعاون کیا ہے۔
اتوار کو پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر ونکیا نائیڈو نے کہا کہ پنڈت نہرو کو قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا’’آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پرمیں تحریک آزادی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔