وزیر اعظم مودی تری پورہ کے 1.47 لاکھ مستفیدین کو پی ایم اے وائی -جی کی پہلی قسط منتقل کریں گے


نئی دہلی، 14 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’پردھان منتری آواس یوجنا -گرامین (پی ایم اے وائی -جی) کی پہلی قسط تری پورہ کے 1.47 لاکھ مستفیدین کو ترانسفر کریں گے۔
مسٹر مودی نے ایک ٹوئٹ ’’آج دوپہر 1 بجے تری پورہ کے 1.47 لاکھ مسحقین کو پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین ( پی ایم اے وائی -جی) کی پہلی قسط دی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ریاست کے لوگوں کو بااختیار بنانے کی طرف ایک بڑا حوصلہ ملے گا۔
اس موقع پر تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب بھی موجود رہیں گے۔