پرینکا، مایاوتی سے ملنے ان کے گھر پہنچیں


نئی دہلی، 14 نومبر: اتر پردیش کانگریس کی جنرل سکریٹری ، انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ واڈرا نے یہاں محترمہ مایاوتی سے ان کی رہائش گاہ پر گئیں اور ان سے کچھ دیرتک بات چیت کی۔ قبل ازیں انہوں نے ٹویٹ کرکے محترمہ مایاوتی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کی تھی۔ اس دوران بی ایس پی کے رہنماستیش چندر مشرا بھی محترمہ مایاوتی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔
محترمہ مایاوتی کی ماں رام رتی کا ہفتے کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ گذشتہ کچھ دنوں سے یہاں کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔