دیوالی ملن تقریب میں کمیٹیوں کا کیا گیا اعزاز

ہوشنگ آباد13نومبر(عادل فاضلی)یووا مسلم بالا گنج کمیٹی کے زیر اہتمام دیوالی ملن تقریب منعقد کی گئی۔جس میں شہر میں معاشرے کے لیے اچھے کام کرنے پر تمام مذاہب کی کمیٹیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔جس میں فیض المسلمین کمیٹی جو گزشتہ 6 سالوں سے شہر میں مسلم نوجوانوں اور خواتین کی تعارفی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے اس کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔کورونا کے دور میں کمیٹی نے مریضوں کو آکسیجن سلنڈر ،اسپتال کے بستراور ادویات فراہم کرنے میں مدد کی جس کے تحت فیض المسلمین کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام کی سرپرستی قاضی شہر ہوشنگ آباد حافظ اشفاق علی صاحب ،مہمان خصوصی سابق ایم ایل اے ہوشنگ آباد پنڈت گرجا شنکر شرما،ضلع کانگریس کمیٹی ہوشنگ آباد کے صدر ستیندر فوجدار کے ہاتھوں اعزازسے نوازا گیا۔میٹی سیکرٹری محمد عادل فاضلی،نائب صدر جبار خان،خزانچی نفیس راجہ،شریک سیکرٹری ڈاکٹر رفیق علی نے سٹیج پر اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر ینگ مسلم بالا گنج کمیٹی سے امین رائن،فیض خان،صبو انصاری، سراج خان، جنید تاجی،راجو پٹھان، محمد آصف وغیرہ اور لوگ کثیر میں تعداد موجودتھے۔