کرکٹر آویش کا کھجرانہ میں کیا گیا استقبال


اندور13نومبر(طاہر صدیقی)اندور شہر اور ریاست کا نام روشن کرنے والے کرکٹر آویش خان کا کانگریس کے سینئر لیڈر سید واحد علی کی رہائش گاہ پر یادگار استقبال کیا گیا۔سید واحد علی اور ان کی اہلیہ تسنیم علی نے کرکٹر آویش خان کو گلدستے اور پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔کیک کاٹ کر اور ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہونے پر جشن بھی منایا۔اس خاص موقع پر واحد علی کے حامیوں کے ساتھ کرکٹر اویش خان کے مداح بھی موجود تھے۔ کھجرانہ اسٹیشن انچارج دنیش ورما اور ڈی ایس پی انیرودھ واڈیا نے بھی اندور کی شان لانے والے کرکٹر اویش خان کو مبارکباد دی۔یوتھ رہنما سید بابر علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔