میونسپل کارپوریشن متحرک:


کی گئی خالی پلاٹوں کی صفائی،غیر معیاری پالی تھن استعمال پرعائد کیا جرمانہ
اُجین13نومبر(نیا نظریہ بیورو)کارپوریشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ،کالونیاں،محلے میں خالی پلاٹوں پر کچرا ڈالنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارپوریشن کی جانب سے پلاٹوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلہ میں ہفتے کے روز گنیش کالونی، مہاویر نگر، ہری نگر،40 کوارٹر اندرا نگر،کرشنا کالونی، بھیرونالا، والمک بستی رنگ روڈ، رحمان سا دلہہ تا قادر سید مسجد،ملا پورہ، ویر درگا داس مارگ، کھجور والی مسجد تا گیتا کالونی،منگل نگر، ناگیشور دھام،موہن نگر، مہیش نگر، کامری مارگ،مچھلی منڈی، سنگھ پوری، راٹھور دھرم شالہ کے پیچھے،سندھی دھرم شالا کے ارد گرد، ارجن نگر، دسہرہ گراو ¿نڈ، نزد سنت بالی ناتھ مندر، سندھی کالونی،رشی نگر، دمدما، گھٹکرپار مارگ، بجرنگ نگر، ہنومان ناکہ سے گاو ¿ گھاٹ مین روڈ، نیل گنگا مین روڈ،سری رام کالونی، سندرم ٹاکیز کے قریب،الکھدھام کالونی، اندور روڈ، وید نگر، ایم آر 2 روڈ،مہانندا نگر سبزی منڈی، ہری اوم وہار کالونی، گیانودیا ودیالیہ، لال پور وغیرہ کے آس پاس کے علاقوں میں پلاٹوں اور سڑکوں کی صفائی کی گئی۔
کمشنر نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات، کھلے پلاٹوں پر کچرا پھینکے بغیر کوڑا کرکٹ کو مقررہ کچرا اٹھانے والی گاڑی کے حوالے کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کمشنر کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں گندگی پھیلانے اور غیر معیاری پولی تھین استعمال کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے تاہم 250 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ہیلتھ انسپکٹر اجے داورے کی طرف سے جرمانے کی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کو آئندہ کے لیے سمجھایا گیا۔