میونسپل کارپوریشن کی پہل:


کورونا ویکسین کا دوسرے ڈوزلگوانے کےلئے گھر گھر دی جارہی دستک
اُجین13نومبر(نیا نظریہ بیورو)کووےڈ19 سے بچاو ¿ کے لیے ویکسینیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں ہفتہ کے روز میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کے ہمراہ کارپوریشن کی ایسوسی ایٹ آرگنائزیشن کے ممبران نے تمام زونز کے تحت گھر گھر جاکر دستک دی اور شہریوں سے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں اورجنہوںنے پہلی خوراک لگوالی ہے انہیں دوسری خوراک کے لئے سمجھایا۔اس کے ساتھ جن شہریوں کو دوسری خوراک دی گئی ہے ان کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے گئے۔