اُجین ٹینٹ ہاو ¿س ایسوسی ایشن کی دیوالی ملن تقریب:


وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادواور صدر منصوری سماج ذاکر منصوری کا کیا گیا اعزاز
اُجین13نومبر(نیا نظریہ بیورو)ٹینٹ ہاو ¿س ایسوسی ایشن کی دیوالی ملن تقریب سارتھک گارڈن ناگجھیری میں منعقد ہوئی۔جس میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر موہن یادو اور منصوری سماج کے سٹی صدر ذاکر منصوری صاحب کو اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام میں ایسوسی ایشن کی توسیع کی گئی۔جس میں یوسف خان اور تنظیم کے توسیعی وزیر یوگیش راٹھور کو متفقہ طور پر سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔متھرا لال جی کمال للاوت دپیش گومے نورو بھائی منصوری وسیم خان ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شاجاپور ٹینٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سعید انصاری صاحب، ہریوم راٹھور مدھیہ پردیش فیڈریشن کے سکریٹری،شجاعلپور پور ٹینٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہمت اور شجاعلپورٹینٹ ایسوسی ایشن کے تنظیمی سیکرٹری منوج شرما نے شرکت کی۔مہیش جیسوال نے پروگرام کی نظامت کی۔خطبہ استقبالیہ سیکرٹری سمیر الحق نے دیا۔اظہار تشکر صدر یوگیش گوئل نے کیا۔پروگرام میں اُجین ٹینٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی فیروز منصوری،اسسٹنٹ سیکرٹری رئیس منصوری،تنظیمی سیکرٹری فیض جعفری،میڈیا انچارج ٹھاکر آنند سنگھ سنجے جین نوین جیسوال وکاس چاوڈا،ناگجھیری کریڈٹ ایسوسی ایشن کے صدر برہان بادشاہ انو شرما، جتیندر سنگھ بھدوریا سنگھ دربار بنے اور سرپنچ کیلاش جی چوہان موجود تھے۔یہ اطلاع سیکرٹری سمیر الحق نے دی۔