لاک ڈاون میں پہرہ:


سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں کی سخت نگرانی
بھوپال:11اپریل (نیانظریہ بیورو)
کووڈ19 انفیکشن پر لاک ڈاو¿ن کے درمیان افواہوں اور اشتعال انگیز پیغامات کا دور بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔ عالم یہ ہے کہ اچھے خاصے لوگ بغیر سوچے سمجھے بھی میڈیا پر آئے کسی بھی پیغام کو آگے بھیجنے سے محروم نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے کہیںنہ کہیں ماحول خراب ہونے کابھی خطرہ رہتا ہے۔ لہذا اب راجدھانی کی پولیس نے بھی بھرپور طریقے سے اس ضمن میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض پوسٹکرنا اور فرقہ وارانہ ماحول بنانا آپ کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ مدھیہ پردیش سائبر سیل اس طرح کے پیغامات اور پوسٹوں پر مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ 24 گھنٹے سوشل میڈیا پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ادھر ، سائبر پولیس نے اب تک ایسے دو درجن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ جنہوں نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ماحول خراب کرنے والی پوسٹیں کی ہیں۔
غورطلب ہے کہ اشوکا گارڈن علاقے سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اشتعال انگیزپوسٹ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور لاک ڈاو¿ن کے درمیان کورونا وائرس کے حوالے سے اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پراب سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔