ایم ایل اےز اپنے حلقے میں کورونا سے لڑنے کےلئے کرسکتے ہیں فنڈ کا استعمال :شیوراج سنگھ


بھوپال:11اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اپنے علاقے میں ایم ایل اےز اپنے فنڈ کورونا سے بچانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کوششیں کررہی ہے۔ اہم فیصلے لیتے ہوئے ، حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی حلقہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے اسکریننگ اور آلات سمیت کورونا سے متعلق تمام کاموں کے لئے ایم ایل اےزاپنے فنڈ کااستعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اپنے علاقے میں ایم ایل اے اپنے فنڈز کورونا سے بچانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔