بین ریاستی چور گروہ کے 5اراکین گرفتار


سہارنپور:13نومبر: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں پولیس نے گاڑی چوری کی بڑھتے واردات کے پیش نظر چلائی جارہی چیکنگ مہم کے دوران بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے پانچ اراکین کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی آکاش تومر نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جانچ مہم کے دوران 15لگژری کاروں سمیت بین ریاستی گروہ کے 5ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی چوری کی بڑھتےواردات کی وجہ سے پولیس چھدبنا روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔