ملک میں 8 لاکھ کروڑ روپے کی دودھ کی پیداوار ہوتی ہے – روپالا


بھوپال، 13 نومبر: ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ ملک میں مویشیوں کے شعبے میں گزشتہ پانچ سالوں میں سالانہ ترقی کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے۔
یہ شرح مینوفیکچرنگ سیکٹر سے بھی زیادہ ہے۔
جناب روپالا نے یہ بات آج اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں مویشی پالنے اور ڈیری کے شعبے میں مرکزی اسکیموں اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پر ایک مکالمے کے پروگرام میں کہی۔