کانگریس کی طرف سے عوامی بیداری ہفتہ کا اہتمام


جے پور، 13 نومبر: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر 14 سے 20 نومبر تک منعقدہونے والے عوامی بیداری ہفتہ کے ضمن میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی قیادت میں اتوار کے روز جے پور میں ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔
ریاستی کانگریس کی طرف سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق مسٹر ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس کارکنان صبح آٹھ بجے جے پور کے اسٹیچو سرکل سے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر تک پیدل مارچ کرتے ہوئے عوامی بیداری مہم کا آغاز کریں گے۔
پیدل مارچ کے بعد تمام کانگریسی صبح دس بجے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں گلدستہ پیش کرکے آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔