رسول اکرم، قرآن اور اسلام کی توہین ناقابلِ برداشت،نرسنگھا نند اور وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے۔ مسلم مجلس


نئی دہلی، 13نومبر: آل انڈیا مسلم مجلس نے ڈاسنہ مندر کے مہنت نرسنگھا نند اور شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی کے رسول اللہ ﷺ اور قرآن مجید اور اسلام کے خلاف توہین آمیز گندے بیانات اور تحریروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم مجلس کے قومی صدر پروفیسر ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے بیان جاری کرکے الزام لگایا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بی جے پی کی مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں نے رسول اللہ ﷺ، قرآن اور اسلام کے خلاف شر انگیز مہم کو کھلی جھوٹ دے رکھی ہے۔
حال ہی میں وسیم رضوی نے نبی کریم محمد ﷺ کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایک گندی کتاب لکھی ہے اور ڈاسنہ کے مندر میں اس کا اجراء اسلام اور مسلمانوں کے دشمن مہنت نرسنگھا نند سے کرایا اور اس موقع پر نرسنگھا نند نے رسول اللہ کے خلاف نہایت اہانت کے الفاظ استعمال کئے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔