نائیڈو نے آسام رائفلز کے جوانوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی


نئی دہلی، 13 نومبر: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منی پور میں آسام رائفلز کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا فعل ہے۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج منی پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک کمانڈنگ آفیسر اور ان کے خاندان کے دو افراد سمیت آسام رائفلز کے پانچ اہلکاروں کی موت افسوسناک ہوئی ہے۔