ملک میں کوروناوائرس کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز


نئی دہلی، 13 نومبر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے کم ہے۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11,850 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار 36 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 403 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار 483 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز 1,108 سے گھٹ کر 1,36,308 پررہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 555 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 63 ہزار 245 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.40 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد پر برقرار ہے۔