سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد: سیسودیا


نئی دہلی، 13 نومبر: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم دینے کے لیے پابند عہد ہے۔
مسٹر سیسودیا نے ہفتہ کے روز میدان گڑھی میں گورنمنٹ کو-ایڈ سروودیہ سیکنڈری اسکول کے نئے بلڈنگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دہلی میں سرکاری اسکولوں پر والدین اور سرپرستوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔