مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ: ڈاکٹر عقیل احمد


سری نگر،13 نومبر: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی والی موجودہ مرکزی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار پر اردو ختم کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان و ادب کا مستقبل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں تابناک اور روشن ہے۔