کشمیر: سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج، سری نگر میں اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ


سری نگر،13 نومبر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔