رام بن سڑک حادثہ، ایک از جان 12 زخمی


جموں،13 نومبر: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ چار بچوں سمیت بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ڈگڈول علاقے میں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک سومو گاڑی جس میں 13 مسافر سوار تھے، لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار سارے مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اورکیو آر ٹی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں، جن میں سے بعض شدید زخمی ہوئے تھے، کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا۔