’اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کے فعال ہونے سے حالات تبدیل ‘


بھوپال، 13 نومبر: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے اتر پردیش میں سرگرم ہونے کے بعد سے پارٹی کی پوزیشن میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن مسٹر سنگھ نے کہا کہ جب سے پرینکااتر پردیش میں سرگرم ہوئی ہیں، کانگریس کی صورتحال بدل گئی ہے۔
ورنہ پہلے کانگریس کا چرچا تک نہیں ہوتاتھا۔