بی جے پی نے ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں،13 نومبر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندوتوا اور ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کا موازنہ آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کیا جاسکتا ہے یہ دونوں جماعتیں لوگوں کو مذہب کے نام پر مارتی ہیں۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔