شیوراج نے حبیب گنج کا نام بدلنے پر مودی کا شکریہ ادا کیا


بھوپال، 13 نومبر: وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں نجی حکومت کی شراکت (پی پی پی) کے تحت جدید ترین حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کو رانی کملا پتی اسٹیشن کے طور پر دوبارہ ترقی دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آج اپنے ٹوئٹ میں مسٹر چوہان نے بتایا کہ وہ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر گونڈ رانی کملا پتی کے نام پر رکھنے کے لیے ریاست کے عوام کی جانب سے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اس فیصلے کو ایک اعزاز اور گونڈ خاندان کی شاندار تاریخ، شجاعت اور بہادری کو حقیقی خراج عقیدت قرار دیا۔