یونانی میڈیکل کالج 65ہزار لوگوں کولاک ڈاون میں کرچکادوائیاں تقسیم


بھوپال:11اپریل(نیانظریہ بیورو)
ناول کورونا وائرس سے پھیلی ہوئی عالمگیر مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت مدھیہ پردیش کی جنگ میں شامل حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بھوپال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بروز سنیچر مسلسل آٹھویں دن بھی اپنی مہم جاری رکھی۔ اس دوران پروفیسر کالونی، احاطہ رستم خاں، اتوارہ، جہانگیرآباد، شاہجہان آباد، کوہ فضا، بدھوارہ، گنوری سمیت بھوپال کے متعدد علاقوں میں مقیم تقریبا 9000 سے زائد لوگوں کو کووڈ 19 سے تحفظ اور تدارک کے لئے یونانی دوائیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم احمد نے بتایا کہ اب تک پچھلے 8 دنوں میں کالج کے ڈاکٹروں کے ذریعہ بھوپال کے تقریبا 65000 سے زائد افراد کو دوائیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔