یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ 15نومبر سے:


سروجنی نائیڈو گورنمنٹ گرلز کالج کی آنچل شرما کریگی برکت اللہ یونیورسٹی کی نمائندگی
بھوپال12نومبر(نیا نظریہ بیورو)سروجنی نائیڈو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ سیلف گورنمنٹ کالج کی نیشنل سروس اسکیم کے رضاکار آنچل شرما یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ جو کہ15نومبر 2021 سے 25نومبر 2021 تک پٹنہ (بہار) میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔اس میں کالج کی بی اے تیسرے سال کی طالبہ آنچل شرما اس کیمپ میں برکت اللہ یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گی۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرتبھا سنگھ اور نیشنل سروس اسکیم پروگرام آفیسر ڈاکٹر منجولا وشواس نے انہیں مبارکباد دی اور دہلی میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں منتخب ہونے پردعاﺅں سے نوازا۔نیشنل سروس اسکیم کے تمام رضاکاروں میں آنچل شرما کی اس کامیابی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔