مساجد کمیٹی لاک ڈاون میں ائمہ وموذنین کی بھی فکرکرے :ایم پی جمعیة علمائ


بھوپال:11اپریل(نیانظریہ بیورو)
اس لاک ڈاو¿ن میں مساجدکمیٹی بھوپال کو امام مو¿ذنین کی بھی فکر کرنی چاہئے ۔کیوں کہ وہ بھی بہت زیادہ پریشان ہورہے ہیں۔ جمعیت علماءبھی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ مدھیہ پردیش جمعیت کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران ہارون نے اس لاک ڈاو¿ن کی پریشانیوں کے پیش نظر جمعیت علماءکیجانب سے امام مو¿ذنین کو راشن کٹ پہنچایا۔حاجی عمران نے کہا کہ جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے صدر کے مشورے پر جمعیت کی ٹیم کے ذریعہ شہر میں ہر جگہ جولوگ پریشان ہیں ،خاص کرائمہ ومو¿ذنین کوراشن کٹ پہنچانے کی تلقین کی گئی تھی۔جس کے بعد جمعیت کی ٹیم نے بھوپال شہر کی مساجد میں خدمات دینے والے ائمہ ومو¿ذنین کوراحت کاسامان پہنچایاگیا۔وہیں جمعیت کے پریس سکریٹری حاجی محمدعمران نے مساجد کمیٹی بھوپال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں مساجد کمیٹی تمام تمام ائمہ ومو¿ذنین کودرپیش حالات سے نمٹنے کے لئے انہیں دوماہ کی تنخواہ دے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کا خاص خیال رکھیں اور مسجد کمیٹی کوبھی ان پر زیادہ توجہ دیناچاہئے۔ حاجی عمران کاکہنا ہے کہ مساجد کمیٹی ہرامام ومو¿ذن کے کھاتے میں کم سے کم 2 ماہ کی اضافی تنخواہ ڈالے اور راشن پیکج فراہم کرے۔جمعیت کے اراکین اس وقت شہرسے ملحقہ دور دراز علاقے میں موجود امام ومو¿ذن کی خیریت لی اوران کی پریشانیوں کودرکرنے کی کوشش کی۔حاجی عمران کاکہنا ہے کہ دور دراز سے انہیں خبرمل رہی ہے کہ علاقے کے ائمہ ومو¿ذنین حضرات بھی اس وقت بے حدپریشان ہیں۔کیوں کہ ان کی تنخواہیں کم ہیں اوراس لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے راشن کی سخت پریشانی کاسامنا ہے۔ آج جمعیت کی ٹیم نے ان علاقوں کادرہ کیا۔اورحتی الامکان پریشان حال افراد کی مدد کی۔اس موقع پر حاجی محمد عمران ، مفتی محمد رفیع ، مجاہد محمد خان ، حنیف ، محمد کلیم ایڈووکیٹ وغیرہ موجود تھے۔