پہلوان نشا دہیا کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار


نئی دہلی، 12 نومبر: دہلی پولس کے خصوصی سیل نے ہریانہ کےسونی پت کی پہلوان نشا دہیا اور اس کے بھائی کے قتل کے سلسلے میں جمعہ کے روز دہلی کے دوارکا علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
دہلی پولس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت ہریانہ کے ضلع روہتک کے باشندے پون براک (25) عرف کوچ اور سونی پت کا باشندہ اس کا ساتھی سچن دہیا (23) کے طور پر کی گئی ہے۔
پون کے پاس سے لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا ہے۔