آدی بدری مذہبی مقام کوسیاحتی مقام کے طوپر فروغ دیا جائے گا: کھٹر


چنڈی گڑھ، 12نومبر: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کٹھر نے آدر بدری مذہبی مقام کو سیاحتی مقام کے طورپر فروغ دینے کے لیے شرائن بورڈ کو منصوبہ بندی کرکے کام کرنے اور وہاں پہنچنے کے لیے مستقل بس سروس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کھٹر آج یہاں شری کپال موچن، شری بدری نارائن، شری منترا دیوی اور شری کیدار ناتھ شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 15 سے 19 نومبر تک منعقد ہونے والے کپال موچن میلے کی تمام تیاریاں اور عقیدت مندوںکی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔