دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کے لیے مرکز کی ترغیبی اسکیم جلد آئے گی: راجناتھ سنگھ


لکھنؤ، 12 نومبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کے واسطے مرکزی حکومت کی طرف سے جلد ہی ایک مراعاتی اسکیم شروع کرنے کی نوید سنائی ہے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں تاجروں کے ساتھ ‘اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور’ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی طاقت اور ضرورت کو سمجھتی ہے۔