کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ

ادے پور، 12 نومبر: راجستھان میں ادے پور دیہی ضلع مہیلا کانگریس کی صدر سیما چورڈیا نے آج یہاںسکھیر تھانے میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
محترمہ چورڈیا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ملک 15 اگست 1947 کو ہزاروں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا اور پوری دنیا ہندوستان کے مجاہدین آزادی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
لیکن اداکارہ اور پدم شری کنگنا رناوت نے عوامی پلیٹ فارم پر 1947 میں دی گئی آزادی کو بھیک میں ملی آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل آزادی 2014 میں ملی۔