ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی خط


انبالہ، 12 نومبر: انبالہ ڈویژنل ریلوے منیجر کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر 26 نومبر کو کئی ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ خط دو دن پہلے موصول ہوا تھا جس میں 26 نومبر اور 6 دسمبر کو انبالہ چھاؤنی، چنڈی گڑھ، یمنا نگر، سہارنپور اور شملہ جیسے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ریلوے انتظامیہ نے خط پولیس کو بھیج دیا ہے اور پولیس نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے انسپکٹر شام سندر کی شکایت پر کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔