کنگنا سے پدم شری واپس لیا جائے: ہماچل کانگریس


شملہ، 12 نومبر: ہماچل پردیش کانگریس کے ترجمان ابھیشیک رانا نے آج کنگنا رناوت کے ’’اصل آزادی 2014 میں ملی…‘‘ بیان پر اداکارہ سے پدم شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کنگنا کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسٹر رانا نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ایک سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے ملک کے لیے جان دینے والوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہماچل کانگریس کی مرکزی حکومت سے پرزور مانگ ہے کہ کنگنا رناوت سے پدم شری واپس لیا جائے اور اس بیان کے لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔