ملائیشیا میں کورونا کے 6323 نئے معاملے درج


کوالالمپور، 12 نومبر: ملائیشیا میں جمعرات کو دیر رات تک کورونا انفیکشن کے 6,323 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2,528,821 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں میں سے 6298 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے اور 25 بیرون ملک سے آنے والے متاثر ہوئے ہیں۔