مہاجرین کے بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا ’حقیقی ناشکری‘: اردغان


انقرہ، 12 نومبر: ترک صدر رجب طیب اردغان نے جمعرات کو یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس پر ’جھوٹ بولنے‘ کا الزام عائد ہوئے کہا کہ مہاجرین کے بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا’حقیقی ناشکری‘ ہے۔
مسٹر اردگان نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا،’یہ کہنا واقعی ناشکری ہے کہ مہاجرین کا بحران ترکی کی وجہ سے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ یونان ہی ہے جو مہاجرین کو بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں موت کے منہ میں دھکیلتا ہے۔