پاکستان میں کورونا وائرس کے 391 نئے متاثرہ مریضوں کی تصدیق

اسلام آباد، 12 نومبر: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 391 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے انفیکشن سے مزید 9 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
این سی او سی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 1279142 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 1227228 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔