پاکستان: ٹی ایل پی 54 کارکنوں کے نام اے ٹی اے کی فہرست سے ہٹائے گئے


راولپنڈی، 12 نومبر: حکومت پاکستان اور ممنوعہ تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اس کے 54 کارکنوں کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے فورتھ شیڈول سے نکال دیے گئے ہیں۔
ڈان اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تمام 54 ٹی ایل پی کارکنوں کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہے۔