روس میں کورونا کا قہر جاری، لگاتار دوسرے روز 1200 سے زائد اموات


ماسکو، 12 نومبر: روس میں پھر سے کورونا کا قہر جاری ہے جہاں لگاتار دوسرے روزبھی 40 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے اور 1200 سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی۔
روس کے فیڈرل ریسپانس سینٹر کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 40 ہزار 123 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور 1235 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
نئے متاثرین کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 92 ہزار 595 ہو گئی ہے جب کہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 926 ہو گئی ہے۔