بنگلہ دیشی فلم ’نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ‘ آئی ایف ایف آئی مقابلے میں شامل


ڈھاکہ، 12 نومبر: فلم ڈائریکٹر محمد ربی مردھا کی ہدایت کاری والی بنگلہ دیشی فلم ’’پائیر تولے مٹی نیئ‘‘ (پاؤں کے نیچے زمین نہیں) کو گوا میں میں 20 سے 28 نومبر تک چلنے والے ہندوستان کے 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی ) کے بین الاقوامی مقابلے کے سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔
پائیر تولے مٹی نیئ بنگلہ دیشی ہدایت کار محمد ربی مردھا کی پہلی فیچر فلم ہے۔
اس میں مصطفیٰ منور، پریام آرچی اور دیپانیتا مارٹن نے کام کیا ہے۔