حکومت کے فیصلوں کے اثرات بڑھانے میں آر بی آئی کے فیصلے مددگار بنے: مودی


نئی دہلی، 12 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے فیصلوں کو بینکنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے مقصد سے حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے اثرات کو بڑھانے میں مددگار قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ برسوں میں بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کی طاقت کو کورونا وبا کے دوران قوم نے دیکھی ہے اور اسے یقین ہے کہ آر بی آئی ایک حساس اور سرمایہ کار دوست مقام کے طور پر ہندوستان کی نئی شناخت کو مضبوط کرتا رہے گا۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریزرو بینک کی دو سہولیات کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے اب عام آدمی مرکزی بینک سے براہ راست سرکاری بانڈ خرید سکے گا اور اس میں اپنا پیسہ لگا سکے گا۔
دوسری خصوصیت پورے ملک کے لیے آر بی آئی کی مربوط محتسب اسکیم ہے۔