دہلی گیس چیمبر میں تبدیل، کیجریوال کا دہلی ماڈل گمراہ کن


نئی دہلی، 12 نومبر: دہلی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی گیس چیمبر بن گئی ہے اور لوگ صاف ہوا کے لیے ترس رہے ہیں لیکن دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال مختلف ریاستوں کے انتخابی دورے کرکے وہاں کےعوام سے دہلی ماڈل کونافذ کرنے کی بات کر رہےہیں جو کافی گمراہ کن ہے۔
جمعہ کو جاری ایک بیان میں ڈاکٹر کمار نے کہا کہ مسٹر کیجریوال جس دہلی ماڈل کی بات کر رہے ہیں وہ کانگریس کے زمانے میں تھی اور اس وقت دہلی کو دنیا میں گرین سٹی کا درجہ حاصل تھا لیکن مسٹر کیجریوال نے قومی دارالحکومت کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر بنا دیا ہے اور یہاں کی ترقی نہیں کی ہے۔
دارالحکومت کو آلودگی سے نجات دلانے کے لیے انہوں نے ایک اسموگ ٹاور لگوایا تھا جو اس وقت خراب ہے۔