کووڈ ویکسین کی ’بوسٹر ڈوز‘ دینے کی جلدبازی میں نہیں ہے حکومت


نئی دہلی، 12 نومبر: ملک میں کافی کووڈ ویکسین کے پروڈکشن اور دنیا کے کئی حصوں میں کورونا کی وبا دوبارہ پھیلنے کے درمیان حکومت ملک میں ویکسین کی تیسری خوراک ’بوسٹر ڈوز‘ کی اجازت دینے میں جلدبازی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے وہ صد فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری پر زور دے رہی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے حال ہی میں کووڈ ویکسینیشن سے متعلق ایک میٹنگ میں کہا کہ تیسری خوراک دینے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ’ہمارا مقصد کووڈ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک پوری اہل آبادی کو دینی ہے۔