دہلی حکومت نے این بی سی سی پرپانچ لاکھ کا جرمانہ لگایا


نئی دہلی، 12نومبر: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اینٹی ڈسٹ مہم کے ودسرے مرحلہ میں جمعہ کو کڑکڑ ڈوما میں نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کی سائٹ کا معائنہ کیا اورقوانین کی خلاف ورزی ملنے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔
مسٹر گوپال رائے نے آج اینٹی ڈسٹ مہم کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی۔
انہوں نے کڑ کڑڈوما علاقہ میں این بی سی سی کی زیرتعمیر سائٹ کا معائنہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی ملنے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔