ہندو مذہب پر کانگریس کے لیڈروں کا حملہ افسوسناک: بی جے پی


نئی دہلی، 12نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ہندوتو پر دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہندو مذہب پر کانگریس کے لیڈروں کا حملہ افسوسناک ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ کہاکہ یہ نہایت افسوسناک موضوع ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ہندو مذہب پر تین بار حملہ کانگریس پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے ہوتا ہے۔
کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، کانگریس کے لیڈر راشد علوی اور اب خود ان کے سب سے بڑے لیڈر مسٹر گاندھی کی طرف سے ہندوتو کی توہین ک جاتی ہے۔