ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے پرکیا گیا آویش خان کااستقبال


اندور11نومبر(طاہر صدیقی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اندور کے دو بیٹوں کو جگہ ملی ہے۔ہندوستانی ٹیم میں آویش خان اور وینکٹیش ایّر کو شامل کیا گیا ہے۔کانگریس لیڈر انو پٹیل دوستوں کے ساتھ کرکٹر اویش خان کو مبارکباد دینے پہنچے اور آویش خان کو گلدستہ دے کر مبارکباد دی۔اس دوران جاوید پٹیل، عمران پٹیل، شاہ رخ پٹیل، امان پٹیل، جئے پٹیل نے انہیں مبارکباد دی۔انو پٹیل نے وینکٹیش ایّر کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔ٹی 20 سیریز میں آویش خان اور وینکٹیش ایّر کو ٹیم میں شامل کئے جانے شہر میں جشن کا ماحول ہے۔اس لئے اندور کے لیے یہ جشن کا دوہرا موقع ہے۔ دونوں ہونہار کھلاڑیوں نے ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ مستحکم کرکے مدھیہ پردیش کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔انو پٹیل نے کہا کہ شہر کے ان پیارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔